ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / موریطانیہ میں آئینی ترامیم کے لیے ریفرنڈم

موریطانیہ میں آئینی ترامیم کے لیے ریفرنڈم

Sat, 05 Aug 2017 17:31:32  SO Admin   S.O. News Service

جوہانسبرگ،5اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  موریطانیہ میں آئینی ترامیم کے لیے آج ایک اہم ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ملکی صدر محمد ولد عبدالعزیز اس افریقی ملک میں سینیٹ اور دیگر کئی اہم ریاستی اداروں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ ملکی پرچم میں معمولی تبدیلی کے بھی خواہاں ہیں۔ تاہم زیادہ تر اپوزیشن جماعتیں اور سول سوسائٹی کے ممبران ان آئینی ترامیم کے خلاف ہیں۔ آئینی ترامیم کے لیے سیاسی اتفاق نہ ہونے کے نتیجے میں صدر نے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا تھا۔ متوقع طور پر اس اہم ریفرنڈم کے نتائج آئندہ ہفتے سامنے آ جائیں گے۔


Share: